ایشیائی ترقیاتی بنک کی پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی بجٹ سپورٹ کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی فوری بجٹ سپورٹ کی منظوری دے دی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بنک کے مطابق ایک ارب ڈالر کی بجٹ سپورٹ سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا، مالیاتی شعبہ میں بہتری آئے گی اور معاشی استحکام کو تقویت ملے گی۔
بینک نے کہنا تھا کہ فوری بجٹ کی منظوری پاکستان کی جانب سے جاری خساروں پر قابے پانے، ریونیو میں اضافے اور ستحق طبقے کے تحفظ کے فروغ کے اقدامات اور ان کے کامیاب نتائج کے باعث ممکن ہوئی۔
ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان کیلئے بجٹ سپورٹ کے علاوہ توانائی کے شعبے کےاصلاحاتی پروگرام کیلئے تیس کروڑ ڈالر قرضے کی بھی منظوری دی۔ یہ رقم طرز حکمرانی اور بنیادی ڈھانچے میں بہتری سمیت پالیسی رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے دی جائے گی۔
توانائی کے شعبے کے اصلاحاتی پروگرام کا مقصد بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی اورانرجی اکاؤنٹنگ ، ٹیرف اور سبسڈی نظام میں بہتری سےگردشی قرضے پر قابو پانا ہے۔

Comments