صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیرزراعت لائیوسٹاک وفشریز محب اللہ خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آزادی صحافت پریقین رکھتی ہے
صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیرزراعت لائیوسٹاک وفشریز محب اللہ خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آزادی صحافت پریقین رکھتی ہے، قیام امن کے لئے سوات کے صحافیوں نے جوقربانیاں دی ہیں حکومت ان کی قربانیوں کو قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے قربانیوں کی حوالے سے سوات کے صحافیوں نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، صحافت کے ذریعے معاشرتی برائیوں کا خاتمہ ممکن ہے، غیرجانبدارانہ صحافت پر سوات کے صحافیوں کی کردار کوسلام پیش کرتے ہیں سوات پریس کلب کے صحافیوں کے لئے میڈیا کالونی اورصحافیوں کی فلاح وبہبود پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ان خیالات کااظہار انہو ں نے سوات پریس کلب میں چاند ویب ٹی وی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب سے چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم، سوات ٹریڈرزفیڈریشن کے صدر عبدالرحیم، چیئرمین عشرزکواة انجینئرعمرفاروق، ایمل رشید خان، سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم، نیاز خان اوردیگر نے بھی خطاب کیا، تقریب میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد سوات یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کے جمال خان صحافت کے طلبائ، صحافیوں محبوب علی، غفورخان عادل کے علاوہ سوات پریس کلب اور سوات یونین آف جرنلسٹس کے صحافیوں کے علاوہ ملاکنڈڈویژن کے طول وعرض سے تعلق رکھنے والے پرنٹ والیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں اور ہرطبقہ فکرکے لوگوں نے شرکت کی، اس موقع پر مہمان گرامی محب اللہ خان، فضل حکیم، عبدالرحیم اوردیگر نے کیک کاٹ کر ویب ٹی وی کاباقاعدہ افتتاح کیا، محب اللہ خان نے صحافیوں پر زوردیاکہ وہ اپناقلم معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لئے استعمال کریں، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور صحافت پرکسی قسم کے قدغن لگانے کے حق میں نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ سوات کے صحافیوں نے ہمیشہ تعمیری صحافت کیا ہے اورقلم کو معاشرتی برائیوں کے خاتمے کیلئے استعمال کیاہے انہوں نے ویب ٹی وی لانچ کرنے پررشیداقبال کومبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے اس کوشش کوشاندارالفاظ میں خراج تحسین۔
Comments
Post a Comment