خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن انسپکشن ٹیم کاضلع ملاکنڈ کا معائنہ

خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن انسپکشن ٹیم جو سینئر انسپکٹر کے پی ایچ سی سی سعید الرحمن اور انسپکٹر کے پی ایچ سی سی محمد رئیس جان پر مشتمل ہے نے خیبر پختونخوہ ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2015ء کے تحت ضلع ملاکنڈ کا معائنہ کیاکل 9 کلینک صحت کی دیکھ بھال کے اداروں کا معائنہ کیا گیا غیر قانونی اور غیر مجاز صحت کی نگہداشت کی خدمات فراہم کرنے پر 2 کلینک کو تالے لگا کر سیل کردیا گیا جبکہ معمول کی بنیاد پر 07 احاطے کا معائنہ کیا گیا محمد اشفاق کے میڈیکل کلینک کو لاک کرکے سیل کردیا گیا کیونکہ معائنے کے وقت ہیلتھ ٹیکنیشن ایلوپیتھک انجیکشن پریکٹس میں مصروف پایا گیا فضل جمیل کے کلینک کو بند کر کے سیل کردیا گیا کیونکہ ڈسپنسر معائنہ کے وقت ایلوپیتھک انجیکشن پریکٹس میں مصروف پایا گیا معمول کی بنیاد پر 9 کلینک کا معائنہ کیا گیا۔

Comments