سندھ رینجرز رواں ماہ کو ماہ جناح کے طور پر منارہی ہے۔ رینجرز کے ترجمان کے مطابق اس ماہ کی 25 تاریخ کو بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر رینجرز نے اس ماہ کو شکریہ جناح کا نام دیا ہے۔ اس ماہ کو منانے کا مقصد وطن کےلئے قائد کی انتھک جدوجہد اور مقاصد کے بارے میں لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔اس موقع پر کھیلوں کی سرگرمیوں، آزادی کی جدوجہد کے موضوع پر اسکولوں اورکالجوں کے طلبا کے درمیان تقریری مقابلے، مصوری، مضمون نویسی او ر تصویری نمائش کا اہتمام کیا جائے گا۔ امن واک بھی پروگرام کا حصہ ہوگی۔
Comments
Post a Comment