پاکستان کے حسین مناظر کی فوٹوگرافی کے مقابلے کو حتمی شکل دے دی گئی


سوات: نیشنل ٹورزم پاکستان کے زیر اہتمام ہونے والے پاکستان کے لینڈ سکیپ کی فوٹو گرافی کے مقابلے کو حتمی شکل دیتے ہوئے نیشنل ٹورزم پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر میاں ذیشان شھزاد نے بتایا کہ مقا بلے کی انٹری یکم جنوری 2020سےکےhttp://www.nationaltourismpk ویب پر شروع ہو جائے گی اور 31جنوری2020تک جاری رہے گی۔یکم فروری2020سے سوشل میڈیا پر ووٹنگ شروع ہوکر 22فروری2020تک جاری رہے گی 70فیصد ووٹنگ کے ذریعے اور 30فیصد متعلقہ جج صاحبان کے فیصلے پر منحصر ہوگا۔ کامیاب افراد نیشنل سرٹیفکیٹ اور دیگر انعامات سے نوازے جائیں گے۔ ووٹنگ میں سوشل میڈیا پر ہماری سائٹ پر سب کو ایک ووٹ کا حق ہوگا اس سے پاکستان کے خوبصورت سیاحتی مقامات بین الاقوامی طور پر متعارف کروانے کا موقع میسر آئیگا اور سیاحتی صنعت فروغ پائے گی اور نوجوانوں کو جا ب کے مواقع ملیں گےجس سے بے روزگاری کم ہونے میں مددملے گی ۔ایگزیکٹو بورڈ نے تائید کرتے ہوئے حتمی منظور ی دیتے ہوئے کہا کہ اس میں پاکستانیوں کی بڑی تعدادِ شرکت کرے گی اور جیتنے والے کو نیشنل فوٹو گرافر کا ایوارڈ دیا جائے گانوجوانوں میں وطن کی خوبصورتی ایکسپلور کرنے کا شوق بڑھے گا۔

Comments