ضلع سوات میں 13تا17 جنوری 2019کو پانچ روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کیلئے تمام انتظامات مکمل ,ایڈیشل ڈپٹی کمشنر سوات زمین خان کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا
ضلع سوات میں 13تا17 جنوری 2019کو پانچ روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیںضلع بھر میں مہم کے دوران 256406 گھرانوں میں موجود 484479 بچوں کو گھر گھر جاکر پولیوکے قطرے پلائے جائیں گے اس حوالے سے بدھ کے روزایڈیشل ڈپٹی کمشنر سوات زمین خان کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میںتمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرزکے علاوہ ڈی ایچ اوسوات ڈاکٹر اکرم شاہ،ڈی ایم ایس سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹرمحمد اقبال، کوآرڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر لیاقت علی،این ایس ٹی او پی ڈاکٹر انور جمال، تعلیم، صحت،پولیس اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی اس موقع پراے ڈی سی سوات کو مہم کے بارے میں پریزنٹیشن کے ذریعے آگاہ کیاگیا اجلاس میں تمام انتظامی امور پر تفصیلی غور و غوض بھی کیا گیا اور ان کو قطعی شکل دی گئی یہ خصوصی انسداد پولیو مہم دوسرے اضلاع میں پولیو کیسز سامنے کی وجہ سے شروع کیا جارہا ہے تاکہ پولیو وائرس سے بچاﺅ ممکن ہوسکے اس آنے والے مہم کے لیے 353 ایریا انچارج اور 65 یونین کونسل میڈیکل آفیسرزکے زیرِ نگرانی 1632 ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں جو مجموعی طور پر 484479 پچوں کو گھر گھر جاکرپولیو سے بچاﺅ کے ویکسین پلائیں گے۔
Comments
Post a Comment