چارسدہ:ایک مرلہ زمین 2 جانیں نگل گئی

چارسدہ کے علاقے ماما خیل میں ایک مرلہ زمین دو پڑوسیوں کے درمیان پر تنازع ہوا جس کے تتیجے میں 2 افراد جاں قتل
اور ایک زخمی ہوگیا۔  پولیس کے مطابق زمین پر جھگڑا اس قدربڑھا کہ نوبت  فائرنگ تک آگئی جس کے باعث منظر اور نوید جاں بحق جبکہ ایاز شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں پشاورکے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فریقین کے اہل محلہ نے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پڑوسیوں کے درمیان زمین کے ایک ایسے چھوٹے سے ٹکڑے پرخونیں تصادم ہوگیا جس پر نہ ہی گھر تعمیر ہوسکتا ہے اور نہ ہی یہ کسی خاص استعمال کی ہے۔  پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

Comments