کوئٹہ(ویب ڈیسک): میکانگی روڈ کے قریب فرنٹیئر کروپس (ایف سی) کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق
اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے میکانگی روڈ پر دھماکے میں ایف سی کی گاڑی کو رش والے علاقے نشانہ بنایا گیا۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے متعدد زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ دھماکے میں 12 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے طبی عملے کو طلب کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے مقام کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو نے ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بم دھماکے میں زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
Comments
Post a Comment