کراچی(ویب ڈیسک) تھرپارکر میں اسکول کی خستہ دیوار گرنے سے 3بچے جاں بحق ہو گئے۔ تھرپارکر کی تحصیل ننگرپار کر کے گاؤں بھورو ساند میں اسکول کی خستہ دیوار گرنے سے 3بچے جاں بحق ہو گئے جن میں 6سالہ امبرین، 6 سالہ مکیمہ اور اس کا بھائی 4سالہ علی رضا شامل ہیں۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جس بچے قرآن پاک پڑھ کر واپس آرہے تھے۔ ورثا کا کہنا ہے کہ کئی بار محکمہ تعلیم کے افسران کو بتایا کہ دیوار خستہ ہے مگر انھوں نے کوئی توجہ نہ دی ، ان کی غفلت سے ہمارے بچوں کی زندگیاں چلی گئیں، اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کرتے ہیں۔
Comments
Post a Comment