318 اراکین اسمبلی اور سینیٹرز کی رکنیت معطل

اسلام آباد(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن نے 318 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کی رکنیت معطل کر دی۔  الیکشن کمیشن کی جانب سے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین اسمبلی اور سینیٹرز کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔  اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 70 ممبران قومی اسمبلی اور 12 سینیٹرز کی رکنیت معطل کی گئی۔  الیکشن کمیشن نے 115 ممبران پنجاب اسمبلی، 60 ممبران خیبرپختونخوا اسمبلی، 40 ممبران سندھ اسمبلی اور 21 ممبران بلوچستان اسمبلی کی رکنیت بھی معطل کی۔
جن اراکین کی رکنیت معطل ہوئی ان میں وفاق یوزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم، سینیٹر حاصل بزنجو، سینیٹر مصدق ملک اور پیر صابر شاہ بھی شامل ہیں۔  اس کے علاوہ فاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، وزیر مملکت زرتاج گل وزیر، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری، وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی ان اراکین میں شامل ہیں جن کی رکنیت معطل کی گئی۔
الیکشن کمیشن نے راجا پرویز اشرف، عامرکیانی، اور  خواجہ شیراز کی رکنیت بھی معطل کردی۔  پنجاب اسمبلی سے حامد یار ہراج، بلال یاسین، بلال فاروق تارڑ اور چوہدری نثار علی خان نے بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ پنجاب اسمبلی کے اویس لغاری اور دوست محمد مزاری کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی۔  الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی سے سردار یار محمد رند اور ثنا اللہ بلوچ کی رکنیت بھی معطل کر دی۔

Comments