وادی نیلم میں برفانی تودے سے 49 لاشیں نکال لی گئیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)آزادکشمیر کی وادی نیلم میں گرنے والے برفانی تودے سے 49 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ شدید برفباری کے دوران ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 51 ہو گئی ہے۔  آزاد کشمیر کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر احمد رضا قادری کا کہنا ہے کہ حالیہ برفباری اور برفانی تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں  جب کہ برفانی تودہ گرنےسے 3 گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔  احمد رضا قادری کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے مگر زمینی رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاک فوج کے ہیلی کاپٹر زخمیوں کو اسپتال منتقل کر رہے ہیں۔   اسٹیٹ ڈیپارمنٹ مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کے مطابق متاثرہ علاقوں میں اشیاء خورونوش، گرم کپڑے اور دیگر امدادی سامان بھیجا جا رہا ہے۔

Comments