ملاکنڈ ڈویژن میں پولیو کی 5 روزہ خصوصی مہم 13 جنوری سے شروع ہوگا

ملاکنڈ ڈویژن میں پولیو کی 5 روزہ خصوصی مہم 13 جنوری سے شروع ہوگا کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت ملاکنڈ ڈویژن میں پولیو کی خصوصی مہم سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس میں بتایا گیا کہ خصوصی پولیو مہم 13 جنوری سے شروع ہوگی جس میں سوات، ملاکنڈ اور بونیر کے اضلاع شامل ہونگے ڈویژنل ٹاسک فورس کی اس میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم، ڈی سی بونیر محمد خالد، پاک آرمی آفیسرز کیپٹن حیدر اور بلال قریشی، ایس پی شاہ حسن، ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر اکرام شاہ، ڈی ایچ او بونیر ڈاکٹر فضل ھادی، ڈی ایچ او ملاکنڈ ڈاکٹر واحد گل اور ای او سی سے ڈاکٹر طفیل نے شرکت کی ایریا کوآرڈینیٹر ملاکنڈ ڈویژن ڈاکٹر خواجہ عرفان اللہ نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی اس مہم میں کل 2670 ٹیمیں 5 دن کیلئے خدمات سرانجام دے گی اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود نے تمام ذمہ داروں کو ہدایات جاری کئے اور کہا کہ اپنے مقررہ ٹارگٹ کو ان پانچ دنوں میں ہرصورت مکمل کریں اور تمام ویکسین وائلزکو واپس چھٹے دن متعلقہ ڈی پی سی آر میں جمع کرائیں۔

Comments