پاکستان میں پولیو کے 5 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد سال 2019 کے پولیو کیسز کی کل تعداد 128 تک جاپہنچی ہے۔ نئے سامنے آنے والے کیسز میں صوبہ خیبر پختونخوا سے ایک، بلوچستان اور سندھ سے 2، 2 شامل ہیں۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت نے بیان جاری کرتے ہوئے ضلع لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ سے نئے کیس کی تصدیق کی۔ بیان میں بتایا گیا کہ 22 دسمبر کو بچے سے نمونے لے کر تصدیق کے لیے لیبارٹری بھیجے گئے تھے جس کی رپورٹ میں پولیو وائرس کی تشخیص ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ’سال 2019 میں خیبر پختونخوا میں سامنے آنے والے پولیس کیسز کی کل تعداد 89 ہوگئی ہے.انہوں نے مزید کہا کہ ’2020 کی پہلی 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز 13 جنوری سے کیا جائے گا‘۔
Comments
Post a Comment