لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب ریو نیو اتھارٹی نے رواں مالی سال 2019-20ء میںجولائی سے دسمبر ( چھ ماہ) کے دوران جنرل سیلز ٹیکس کی مد52.9ارب روپے کی ٹیکس وصولی کی جو کہ گزشتہ مالی سال 2018-19ء کے اس عرصے میںکی جانے والی 43.2ارب روپے کی ٹیکس وصولی کے مقابلے میں9.7ارب روپے زائد ہے ۔ پی آر اے حکام کے مطابق دسمبر کے مہینے میں 10.2ارب روپے کی ٹیکس وصولی کی گئی جو کہ گزشتہ مالی سال کے صرف دسمبرکی 8.1ارب روپے سے ٹیکس وصولی کے مقابلے میں 2.1ارب روپے زائد ہے ۔ پی آر اے حکام کے رواں مالی صرف دسمبر میں ٹیکس وصولی کی گروتھ گزشتہ مالی سال دسمبر کے مقابلے میں25فیصد زائد رہی ۔
Comments
Post a Comment