اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کو معروف جریدے ٹائم نے ماحولیات کی ترجمانی کرنے والی دنیا کی پانچ شخصیات میں شامل کردیا ہے۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف آواز اٹھانے پر وزیر اعظم عمران خان کی عالمی سطح پر پزیرائی ہورہی ہے۔ ٹائم میگزین نے وزیراعظم عمران خان کو ماحولیات کی ترجمانی کرنے والی دنیا کی پانچ شخصیات میں شامل کرتے ہوئے ان کی تصویر سرورق پر چھاپی ہے۔ عالمی اقتصادی فورم کے تعاون سے عالمی جریدے نے عمران خان کیساتھ جرمن چانسلر اینگلا مرکل، مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس، یورپ کے مرکزی بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈ اور ایمازون کے مالک جیف بیزوس کی تصاویر بھی شائع کیں۔ وزیراعظم عمران خان 22 جنوری کو عالمی اقتصادی فورم میں خصوصی خطاب کریں گے اور ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے کو اجاگر کریں گے۔
Comments
Post a Comment