حوثیوں کی قید سے آزاد ہونے والے 6 افراد سعودی عرب پہنچ گئے

یمن کی آئینی حکومت کی بحالی کے لیے قائم عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ 6 سعودی قیدی یمن سے سعودی عرب کے کنگ سلمان ایئر بیس پہنچ گئے ہیں۔سعودی اخبار کے مطابق میڈیا سے گفتگومیں کرنل المالکی نے بتایا ہے کہ مشترکہ افواج کے کمانڈر شہزادہ فہد بن ترکی بن عبدالعزیز مشترکہ افواج کمانڈ کے کئی افسران اور قیدیوں کے رشتے دار ایئر بیس پر اپنے عزیزوں کے خیر مقدم کے لیے موجود تھے۔انہوں نے کہا ہے کہ عرب اتحاد کی مشترکہ فورس کی کمانڈ سعودی قیدیوں کو سٹاک ہوم معاہدے کے تحت آزاد کرانے میں ریڈ کراس کی کوششوں پر اس کی شکر گزار ہے۔

Comments