ترکی میں غیر قانونی مقیم 65 پاکستانی ملک بدر

ترکی نے غیر قانونی طور پر مقیم 65 پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا۔  میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم 65 بے دخل پاکستانیوں کو ترکش ایئرلائن کے ذریعے وطن واپس لایا گیا، ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن حکام نے ملک بدر پاکستانیوں کی دستاویز کی چھان بین کی۔ امیگریشن حکام نے ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانیوں میں سے 38 مسافروں کی سفری دستاویزات کی تصدیق ہونے پر انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی تاہم 26 مسافروں کے سفری دستاویزات کی تصدیق نہ ہونے پر انہیں گرفتار کرتے ہوئے ایف آئی اے پاسپورٹ سیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

Comments