اسلام آباد(ویب ڈیسک)ایران نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حدود میں یوکرین کا تباہ ہونے والا مسافر طیارہ غیردانستہ طور پر نشانہ بنا۔ چند روز قبل ایران کے دارالحکومت تہران کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر یوکرین کا بوئنگ 737 مسافر طیارہ ٹیک آف کے چند منٹ بعد ہی گرکر تباہ ہوگیا تھا۔ واقعے میں 176 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ امریکا نے دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی حدود میں پراسرار انداز سے گرکر تباہ ہونے والا مسافر بردار یوکرینی طیارہ خود ایران کے میزائل کا نشانہ بنا۔ پینٹاگون کے مطابق ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے جواب میں ایران نے جو میزائل فائر کیے تھے ان میں سے ایک مسافر بردار طیارے کو لگا۔
ایران نےاعتراف کرلیا ہے کہ ایرانی حدود میں تباہ ہونے والا یوکرین کا مسافر بردار طیارہ اس کے میزائل سے گر کر تباہ ہوا۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے کوملٹری کی جانب سےمارگرانا انسانی غلطی تھی، یوکرین کامسافرطیارہ نادانستہ طورپرحملےکانشانہ بنا۔ دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا یوکرین کا مسافر طیارہ پاسدران انقلاب کی ملٹری سینٹر کے قریب سے گزر رہا تھا، یوکرین کے مسافر طیارے کی ساخت دشمن کے جنگی طیارے جیسی تھی، مسلح افواج کی تحقیقات کے مطابق واقعہ انسانی غلطی کے باعث پیش آیا واقعے پرافسوس اورمتاثرہ خاندانوں سے معذرت چاہتے ہیں۔ واضح رہےکہ طیارہ تہران سے یوکرین کےدارالحکومت کیف جارہاتھا۔ طیارےمیں167 مسافر اورعملےکے 9افرادسمیت 82 ایرانی اور63 کینیڈین شہری سوارتھے۔
Comments
Post a Comment