ضلعی پولیس آفیسرسوات سید اشفاق انور کی سالانہ کارکردگی کے حوالے سے کرائم میٹنگ

ضلعی پولیس آفیسرسوات سید اشفاق انور کی زیر صدارت سالانہ کارکردگی کے حوالے سے کرائم میٹنگ کا  انعقاد ہوا جس میں ایڈیشنل ایس پی لوئر سوات شاہ حسن خان، ایس پی اپرسوات بخت زادہ خان،ایس پی انوسٹی گیشن نظیرخان،جملہ ایس ڈی پی اوز اور تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی اور تمام تھانوں کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ضلعی پولیس سوات نے 618.255کلو گرام چرس،34.589کلوگرام ہیروئن،آفیون 2.305گرام،آئس0.460گرام، دیسی شراب2989لیٹر برآمدکی اسی طرح غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سوات پولیس نے کلاشنکوف31عدد،رائفل16 عدد،شاٹ گن388عدد،ہینڈ گرنیڈ2عدد،دھماکہ خیز مواد 800عدد،پستول714عدد،کارتوس10898،45عدد خنجر،بارود40.671گرام،بارود تار 1712گز برآمد کئے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کے دوران سال 2019 میں سوات پو لیس نے254مجرمان اشتہاری،جبکہ35230 مشتبہ اور جرائم پیشہ افراد گرفتار کئے اسی طرح جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلعی پولیس سوات نے ایک سال کے دوران 384726گاڑیوں کو بذریعہ وہیکل ویریفکیشن سسٹم(VVS) چیک کیا جبکہ708032اشخاص کو بذریعہ کریمینل ریکارڈ ویریفکیشن سسٹم (CRVS)  چیک کیا گیا ضلعی پولیس آفیسر سوات سید اشفاق انور نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات فروشوں کے متعلق بذریعہ ایس ایم ایس میرے موبائل نمبر 03461119304 پر اطلاع دے اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھ کر منشیات فروشوں کے خلاف بعد تصدیق کاروائی عمل میں لائی جائیگی اس سلسلے میں ضلعی پولیس آفیسر سید اشفاق انور نے عوام سے پُرزور اپیل کی کہ اس مہم کے دوران ضلعی پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ضلع بھر سے منشیات فروشی کا قلع قمع ہو سکیں۔

Comments