اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کی تشکیل نو کردی۔ ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی 12 ارکان پر مشتمل ہوگی جس کے چیئرمین وزیراعظم ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیردفاع پرویز خٹک، وزیرداخلہ اعجاز شاہ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیرخزانہ حفیظ شیخ ،معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی نیشنل سیکیورٹی ڈویژن معید یوسف اور سیکریٹری کابینہ ڈویژن بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔
اس کے علاوہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی سلامتی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ واضح رہےکہ اس سے قبل قومی سلامتی کمیٹی 11 ارکان پر مشتمل تھی جس میں اب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کو شامل کیا گیا ہے۔
Comments
Post a Comment