مالم جبہ اکھتالیس”41″ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے |
اسپاٹ سٹوری:(خصوصی فیچر تحریر: وقاص ہارون) وادی سوات جو اپنی خوبصورتی کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں مشہور ہے،یہاں کی خوبصورتی ملکی و غیر ملکی سیاح کو یہاں آنے پر مجبور کردیتی ہے۔سوات جو موسم سرما اور موسم گرما میں مقامی،ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کا مرکز بنا رہتا ہے۔سوات جس کو اللہ تعالیٰ نے ہر طرح کی خوبصورت اوردلکشی سے نوازا ہے یہاں کے خوبصورت مقامات مرغزار،کالام،مالم جبہ،مدین،بحرین،مہوڈنڈجیل،جیل سیف اللہ،گبین جبہ، جارگو بانڈا اور دیگر علاقے شامل ہے جو ہر سال ہر سیزن سیاحوں کیلئے بہتر ثابت ہوسکتی ہیں۔ان مقامات تک پہنچنا آسان ہوسکتا ہے اگر آپ کا جیب آپ کو اجازت دیں۔
مرغزار جو مینگورہ شہر سے نو”9″ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے |
ان حسین وادیوں کا سفر سوات کے بڑے اور معروف شہر مینگورہ سے باآسانی اور اچھی طرح کیا جا سکتاہے۔ان خوبصورت اور دلکش مقامات میں کچھ مقامات ذیادہ تر سیاحوں کے توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں جن میں کالام، مالم جبہ اور مرغزار شامل ہیں۔مرغزار جو مینگورہ شہر سے نو”9″ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے،جبکہ کالام سو”100″ اور مالم جبہ اکھتالیس”41″ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہیں۔ ان دومشہور مقامات کالام اور مالم جبہ میں پاکستان ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن(پی ٹی ڈسی) حکومت پاکستان کا ایک ادارہ ہے جس کا کام سیاحت کو فروغ دینا ہے، اس ادارے سمیت خیبر پختونخواہ اور ملک کے مختلف بڑے شہر میں قائم نجی ٹورزم ڈپارٹمنٹس سیاحوں کے لیے مالم جبہ اور کالام میں مختلف تفریحی تقریبات کا اہتمام کرتے ہیں جس طرح گزشتہ ہفتے کالام میں فرنٹئیر فور بائی فور کلب کے زیر اہتمام سیاحتی مقام مہوڈنڈ جھیل میں سنو جیپ ریلی کا انعقاد کیا تھا۔
مینگورہ شہر سے کالام، مہوڈنڈجیل، جیل سیف اللہ سو”100″ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے |
جس میں پانچ خواتین سمیت 32 ڈرائیوروں نے حصہ لیا،ریلی کیلئے مہوڈنڈ جھیل کے گراؤنڈ میں 3 کلومیٹر ٹریک بنایا گیا ہے جس میں ڈرائیوروں نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ گیارہ ہزار فٹ سے زیادہ بلندی پر سنوجیپ ریلی کا انعقاد ہوا۔ جس سے شرکاء خوب لطف اندوز ہوئے۔دوسری جانب وادی مالم جبہ میں گزشتہ دو تین سالوں سے پاک فوج کے زیر اہتمام سنو فیسٹول اور اب نجی ٹورزم ڈپارٹمنٹ سام سنزکی جانب سے سکی فیسٹول کا آغاز گزشتہ سال سے کیا گیا ہے۔اس فیسٹول میں مقامی کھلاڑیوں سمیت ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا، فیسٹولزمیں سلالم، جائنٹ سلالم اور فری ڈاؤن ہل، اسکینگ جیسے مقابلے شامل ہوتے ہیں۔سیاحوں کے مدد کیلئے خیبر پختونخوا میں نئی ٹورسٹ پولیس فورس بنانے کیلئے 30 کروڑ روپے سے زائد فنڈ مختص کر دیا گیا، نئی ٹورسٹ پولیس فورس سیاحوں کو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ میں مدد اور رہنمائی فراہم کرے گی، ٹورسٹ فورس کو پہلے مرحلے میں تین سیاحتی مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔ٹورسٹ فورس سیاحوں سمیت انتظامیہ اور مقامی تھانے سمیت ہر قسم کے مسائل کے حل میں مدد فراہم کرے گی۔
سیاحتی مقام مہوڈنڈ جھیل میں سنو جیپ ریلی کا انعقاد |
سیاحتی مقام مہوڈنڈ جھیل میں سنو جیپ ریلی کا انعقاد |
وزیر سیاحت عاطف خان کے مطابق ٹورسٹ پولیس فورس کی بھرتی کا عمل جلد شروع کیا جائے گا جبکہ مختص فنڈ میں فورس کیلئے گاڑیوں سمیت یونیفارم اور دیگرسہولیات فراہم کی جائیں گی۔ٹورزم پولیس کی تربیت کے لئے تھائی لینڈ حکومت کی خدمات حاصل کی جائیں گی، محکمہ سیاحت کے مطابق ٹورزم فورس پہلے مرحلے میں صوبے کے تین اضلاع سوات، چترال اور ہزارہ ڈویڑن کے سیاحتی مقامات پر تعینات کی جائے گی۔کے پی کے حکومت کے اس اقدام سے سوات سمیت دیگر سیاحتی علاقوں میں سیاحت اور کاروبار کو مزید فروغ مل جائے گا اورمسائل اور مہنگائی میں ڈوبے عوام کو سکون مل جائے گا۔
مالم جبہ |
مالم جبہ |
مالم جبہ |
مالم جبہ |
مہوڈنڈ جھیل |
جارگو بانڈا |
Comments
Post a Comment