خزانہ اور محصولات کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو تاجروں کے ساتھ ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کے معاہدے پر بھرپور عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔ایف بی آر ہاوس اسلام آباد کے دورے کے دوران مشیر خزانہ نے ٹیکس ریفنڈ کی بروقت اور مکمل ادائیگی کی ہدایت کی۔انہوں نے ٹیکس کا دائرہ بڑھانے اور ملک میں ٹیکس ادائیگی کے رجحان کو پروان چڑھانے کی کوششوں میں عوامی حمایت کے حصول کےلئے ایف بی آر کی ہر سرگرمی میں عوام اور شراکت داروں کے ساتھ بھرپور رابطے پر زور دیا۔اس موقع پر ایف بی آر کے چیئرمین شبر زیدی نے بتایا کہ ایف بی آر نے جولائی اور دسمبر 2019 کی درمیانی مدت کے لئے عبوری اعداد و شمار کے مطابق دوہزار 83 ارب 20 کروڑ روپے ٹیکس وصول کیا جو محاصل میں 6اعشاریہ تین فیصد کا اضافہ ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 292 ارب 30 کروڑ سے زائد محاصل وصول کئے گئے ہیں۔x
Comments
Post a Comment