اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمات میں ایم کیوایم رہنماؤں پرفردجرم عائد

 کراچی(ویب ڈیسک)بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر کے 2 مقدمات میں ایم کیو ایم رہنماؤں پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔  کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصو صی عدالت میں بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی جب کہ ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کردیا۔ عدالت نے گواہوں کوطلب کرتے ہوئے مقدمات کی مزید سماعت یکم فروری تک ملتوی کردی۔  کراچی کے مختلف تھانوں میں ایم کیو ایم کے موجودہ اور سابق رہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق مقدمات درج ہیں۔ ان رہنماؤں میں سربراہ تنظیم بحالی کمیٹی فاروق ستار، عامر خان، خواجہ اظہار، مئیرکراچی وسیم اختر، رؤف صدیقی، قمر منصور، ریحان ہاشمی، حنید لاکھانی، محفوظ یار خان، امجد اللہ اور دیگر ملزمان کیس میں نامزد ہیں۔

Comments