‘اب پاکستان کسی کی جنگ میں شامل ہونےکی غلطی نہیں کرےگا’

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے نے ہنرمند پاکستان پروگرام کا افتتاح کردیا۔ہنرمندپاکستان پروگرام پر30ارب روپے لاگت آئےگی۔ وزیراعظم نے ہنرمندپاکستان پروگرام کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کاروڈمیپ دیتا ہوں کہ ملک کس طرف جارہاہے۔پاکستانی عظیم قوم بننے جارہے ہیں۔ہنرمندپاکستان پروگرام نوجوانوں کےلئے بہت اہم ہے۔پاکستان مشکل وقت سے نکل رہا ہے۔
انہوں نے کہا قوموں کی زندگی میں اچھےبرےوقت آتےرہتےہیں۔عظیم قومیں برےوقت سےفائدہ اٹھاتی ہیں۔برےوقت میں اصلاح کاموقع ملتاہے۔پھرانسان اللہ کے بتائے ہوئے راستہ پرچلتا ہے۔اللہ تعالیٰ کے راستہ پرچل کرکامیابی ملتی ہے۔  وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان واحدملک ہے جو اسلام کے نام پربنا۔ریاست مدینہ کےاصولوں پرچل کر مسلمان عظیم قوم بنے۔پاکستان کواسلامی فلاحی ریاست بنناتھا۔ریاست مدینہ انصاف اورانسانیت پر قائم تھی۔
انہوں یہ بھی کہا کہ حکومت کی 4ترجیحات ہیں۔ہمیں اپنے کمزورطبقےکوسہارا دینا ہے۔معاشرےمیں چھوٹاطبقہ امیرہوا،باقی پیچھےرہ گئے۔امیراورغریب کیلئےالگ انصاف کانظام ہے۔مغربی معاشرےمیں جومحنت کرتا ہے وہ ترقی کرجاتا ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ ہمارےسسٹم میں نیچےسےلوگ اوپرنہیں آسکتے۔پاکستان فلاحی ریاست نہ بن سکا۔احساس پروگرام کےذریعےغریبوں کوتحفظ دینا ہے۔پہلےمرحلے میں بےگھرافرادکےلئےپناہ گاہیں بنائیں۔پنجاب اورخیبرپختونخوامیں170پناہ گاہیں بنائیں۔یوٹیلیٹی اسٹورزکےذریعےعوام کوریلیف دیاگیا۔سب سےزیادہ خوشی عوام کوصحت کارڈدینےسےہوئی۔اب تک60لاکھ خاندانوں کوہیلتھ کارڈدےچکے ہیں۔ ہرخاندان7لاکھ20 ہزار روپےتک کا علاج کراسکتا ہے۔بیماری لوگوں کو مقروض بنادیتی ہے۔تمام غریب خاندانوں کوصحت کارڈ دیں گے۔غریبوں کی بستیوں میں لنگرکااہتمام کیاجارہا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا آئندہ4سال میں ہم نے50لاکھ گھربنانے ہیں۔پاکستان ہاؤسنگ اسکیم سے40انڈسٹریزچلیں گی۔پاکستان کاسب سےبڑا اثاثہ ذرخیززمین ہے۔زرعی نظام درست کرلیں توپیداوار4گنا بڑھا سکتےہیں۔ پاکستان کےپاس دنیاکےسب سےبڑےسونےکےذخائرہیں۔ ریکوڈک کی دوکانوں سےپاکستان کاپوراقرض واپس کرسکتے ہیں۔ہمارا سب سے بڑا اثاثہ نوجوان ہیں۔پاکستان دنیا میں دوسری بڑی نوجوان آبادی ہے۔ نوجوان ہی پاکستان کودنیا میں سپرپاوربناسکتے ہیں۔  ان کامزید کہنا تھا کہ ماضی میں کبھی تعلیم اورہنرسکھانےپرزورنہیں دیا۔بجٹ کابڑاحصہ صحت،تعلیم اورٹیکنیکل تعلیم پرخرچ ہوگا۔پروگرام کےذریعے5لاکھ نوجوانوں کو ہنرمند بنائیں گے۔مدارس میں25 لاکھ سے زائد بچےزیرتعلیم ہیں۔ہمیں مدارس کےبچوں کوباصلاحیت بنانا ہے۔300اسمارٹ ٹیکنیکل سینٹرزبنائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا ٹیکنیکل انسٹی ٹیوشنزکی درجہ بندی کی جائے گی۔نمل یونیورسٹی میں95فیصدطلباکوفوری نوکرمل جاتی ہے۔  وزیر اعظم نے واضح کیا کہ دوسروں کی جنگ میں شامل ہوکرسنگین غلطی کرتےرہے۔اب پاکستان کسی کی جنگ میں شامل ہونےکی غلطی نہیں کرےگا۔پاکستان ممالک کےدرمیان امن کرانےوالاملک ہوگا۔ سعودی عرب اورایران میں دوستی کرانے کی کوشش کریں گے۔امریکا اور ایران کی بھی دوستی کرانے کو تیارہیں۔جنگ کوئی نہیں جیتتا،جوجیتتا ہے توبھی ہارجاتا ہے۔

Comments