اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان کو چین سے پھیلنے والے پراسرار کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے انتظامیہ نے اقدامات شروع کردیے۔ کورونا وائرس کا مرکز چینی شہر ووہان ہے جہاں سے یہ وائرس پھیلنا شروع ہوا۔ اب تک اس وائرس سے تقریباً 300 چینی شہری متاثر ہوئے ہیں جب کہ 17 لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس کے علاوہ وائرس کے امریکا تک پہنچنے کی بھی تصدیق ہوگئی جہاں امریکی شہری میں وائرس پایا گیا ہے۔
پاکستان کی انتظامیہ نے اس مہلک وائرس سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات شروع کردیے ہیں جس کے تحت ائیرپورٹس پر مسافروں کی اسکریننگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں لاہور ائیرپورٹ پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسی نیشن کاؤنٹر بنایا گیا ہے جہاں چین سے آنے والے مسافروں کا چیک اپ کیا جارہا ہے۔ ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق دیگر ممالک کی براستہ چین آنے والی پروازوں کے مسافروں کا بھی معائنہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
کورونا وائرس کیا ہے؟
وسطی چینی شہر ووہان کورونا وائرس پھیلنے کا مرکز ہے، اس وائرس کا تعلق ’سارس‘ سے ہے جو کہ سانس کی خطرناک بیماری کا باعث بنتا ہے۔ ووہان انتظامیہ کا کہنا ہےکہ اس وباء کے پھیلاؤ کا مرکز یہاں کی آبی حیات کی فوڈ مارکیٹ ہے جسے یکم جنوری کو بند کردیا گیا تھا۔ دوسری جانب تھائی لینڈ اور جاپان میں بھی اس پُراسرار وائرس کے 2 کیسز سامنے آئے ہیں اور دونوں ممالک کے حکام کا کہنا ہے کہ اسپتال میں داخل ہونے سے قبل دونوں شخص ووہان آئے تھے۔
Hey! i like your post please share some more info like caronavirus
ReplyDeleteCaronavirus