نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کراچی میں چینی بحری جہاز کا دورہ

کراچی (ویب ڈیسک) نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کراچی میں چینی بحری جہاز کا دورہ کیا جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔  ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ کی چینی ڈپٹی کمانڈر وائس ایڈمرل ڈانگ ژن سے ملاقات ہوئی جس کے دوران دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات اور درپیش چیلنجز سے مل کر نمٹنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
نیول چیف ظفر محمود عباسی نے اس موقع پر کہا کہ باہمی مشق سی گارڈینز 2020 پاک چین دیرینہ تعلقات اور باہمی اعتماد کی مظہر ہے جو خطے کے امن و استحکام کے لیے دونوں ممالک کے عزم کو مضبوط بنائے گی، نیول چیف نے چینی بحریہ کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف بھی کی۔

Comments