اسلام آباد(ویب ڈیسک)چترال ميں ڈيڑھ لاکھ امريکی ڈالرز کا مارخور کا شکار ضائع ہوگیا۔ امریکی شکاری کے نشانہ لینے سے پہلے ہی شہریوں نے ہوائی فائرنگ کرکے مارخور بھگادیے جس پر تین افراد کے خلاف شکار میں مداخلت کی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ امریکی شہری نے ٹرافی ہنٹنگ اسکیم کے تحت ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر ادا کرکے ایک مارخور کے شکار کا پرمٹ حاصل کیا اور شکار کیلئے چترال پہنچ کر گھات لگائے بیٹھ گیا مگر جیسے ہی شکاری نے مارخور کا نشانہ لیا تو شہریوں نے ہوائی فائرنگ کردی جس کے باعث شکار بھاگ گیا۔ پولیس نے شکار میں مداخلت پر تین مقامی افراد کے خلاف مقدہ درج کرلیا ہے۔ امریکی شکاری کو مارخور کے شکار کے لیے پھر سے محنت کرنا ہوگی۔
Comments
Post a Comment