مصر نے پاکستانیوں کے ویزے بند کر دیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)مصر نے پاکستانیوں کے ویزے بند کر دیے ہیں۔  پاکستان میں مصر کے سفارت خانے نے دو ماہ سے ویزے جاری نہیں کئے۔ صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے ویزے اور پاسپورٹ بھی سفارت خانے میں پھنس گئے ہیں۔  صورتحال کی وجہ سے مصر سفر کرنے والے تاجر پریشان ہوگئے اور انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری خارجہ سے معاملے کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Comments