نئے چیف الیکشن کمشنر نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر پاکستان کے عہدے پر مقرر ہونے والے سکندر سلطان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقریب حلف برداری سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوئی جہاں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار حمد نے سکندر سلطان سے چیف الیکشن کمشنر کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری کے بعد میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سکندر سلطان نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے اور نیشنل کازہے، انشااللہ اس پرپورا اتروں گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر عوام کے اعتماد کو مزید بہتر کریں گے، ہمارا ایک ہی مقصد ہےکہ شفاف، پرامن انتخابات ہوں اور یقین ہے اللہ کامیاب کرے گا۔
سکندر سلطان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی قیادتوں کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مجھے متقفہ طورپر سیلیکٹ کیا۔ واضح رہے کہ سابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی ریٹائرمنٹ کے بعد حکومت اور اپوزیشن کے درمیان چیف الیکشن کمشنر کے نام پر ڈیڈلاک رہا۔ حکومت اور پارلیمانی کمیٹی کے اس حوالے سے 12 اجلاس بے نتیجہ رہے اور تیرہویں اجلاس میں سابق بیوروکریٹ سکندر سلطان راجہ کے نام پر اتفاق کیا گیا ہے۔

Comments