ای سگریٹ کے خلاف نئی حکمت عملی جلد متعارف کرائیں گے، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت جلد ہی ای سگریٹ کی مختلف اقسام پرپابندی عائد کرنے والی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بعض ذائقے دار ای سگریٹوں کو مارکیٹ سے اٹھانے کا فیصلہ خاندانوں اور بچوں کے مستقبل کو محفوظ کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی ادارہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ذائقے دار ای سگریٹ کی مختلف اقسام کو پھیپھڑوں کے لیے مضر خیال کرنے کے تناظر میں جلد ہی پابندی عائد کرنے کا اعلان کر سکتی ہے۔ ای سگریٹ کے خلاف حکمت عملی مرتب کرنے کا فیصلہ ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ برس ستمبر میں کیا تھا۔

Comments