اسلام آباد(ویب ڈیسک)دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں
کشیدگی نہیں چاہتا اور پاکستانی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود
قریشی کے دورہ ایران اور سعودی عرب سے متعلق دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران
خان کی ہدایت پر 2 روزہ دورہ ایران کیا ہے جس کا مقصد خطے میں امریکا ایران کشیدگی
کا خاتمہ اوردیرپا امن کا قیام ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج سعودی عرب کا بھی
دورہ کر یں گے۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی صدر اور ہم منصب سے ملاقاتیں کیں، جن میں
مشرق وسطیٰ، خلیج کی صورتحال اوردوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال ہوا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود
قریشی نے ایرانی قیادت کوپاکستانی موقف سے
آگاہ کیا کہ پاکستان کشیدگی نہیں چاہتا، پاکستانی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔ ایرانی قیادت نے کشیدگی میں کمی، دیرپا
امن کے لیے وزیراعظم کی کاوشوں کوبھی سراہا۔
Comments
Post a Comment