اسلام آباد(ویب ڈیسک)جموں و کشمیر میں سرحد پر تعینات بھارتی فوجی برف میں پھسل کر پاکستان میں آگرا۔ بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی نے دعویٰ کیا ہےکہ جموں و کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کا حوالدار راجیندرا سنگھ دورانِ ڈیوٹی برفباری میں پھسل گیا اور پاکستانی حدود میں جا پہنچا۔بھارتی ادارے کے مطابق فوجی اہلکار کے اہلخانہ کو اس کی گمشدگی کی اطلاع چند روز قبل اس کی یونٹ نے دی۔ تاہم بعد میں بھارتی فوج نے اہلخانہ کو بتایا کہ راجیندرا سنگھ کشمیر میں پاک بھارت سرحد پر حادثاتی طور پر برف میں پھسل پاکستانی سرحد میں جا پہنچا۔ بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہےکہ اہلکار کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے اور اس کی واپسی کے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔
Comments
Post a Comment