اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان نے عراق جانے کی منصوبہ بندی کرنے والے شہریوں کو ہدایت جاری کردی۔ بغداد میں ایرانی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملے کے بعد پاکستان کی جانب سے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہدایت میں کہا گیا ہےکہ خطے میں ہونے والی حالیہ پیشرفت اور سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظرعراق جانے والے پاکستانی شہری انتہائی محتاط رہیں۔ دفتر خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہےکہ جو شہری پہلے سے عراق میں موجود ہیں وہ بغداد میں موجود پاکستانی سفارتخانے سے قریبی روابط رکھیں۔
Comments
Post a Comment