پشاور (ویب ڈیسک)چارسدہ روڈ پر گاڑی میں گیس سلنڈر کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق اور 3 بچے زخمی ہوگئے۔ پشاورمیں چارسدہ روڈ پر سی این جی اسٹیشن پر گاڑی میں گیس بھری جا رہی تھی کہ اچانک زوردار دھماکے سے سلنڈر پھٹ گیا اور گاڑی میں آگ لگ گئی۔ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ افراتفری مچ گئی اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے میں کار میں سوار 3 بچے اور ایک خاتون زخمی ہوگئیں جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ مقامی افراد اور ریسکیو زرائع نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خاتون جاں بحق ہوگئیں۔
Comments
Post a Comment