شانگلہ پولیس کی بڑی کاروائی غیر قانونی سافٹ ویئر کی کمپنی پر چھاپہ

شانگلہ پولیس کی بڑی کاروائی غیر قانونی سافٹ ویئر کی کمپنی پر چھاپہ دو ملزمان غلام احمد ولد محمد رمضان سکنہ اوکاڑہ پنجاب اور ساجد صدیقی ڈوگر ولد محمد صادق سکنہ لاہور گرفتار بڑی سافٹ ویئر برآمد، تفتیش کیلئے ایف آئی اے پشاور کو حوالہ،شانگلہ پولیس اور ایف آئی اے نے بین الاقوامی ایک گینگ گرفتار کر لیاگینگ نے علاقہ برکانا شاہ پور خوڑ کے قریب ایک گھر میں خفیہ بیڈ کوین مشینری انسٹال کی تھی جسمیں تقریباً 84 قسم کے مختلف سافٹ ویئر موجود تھے جس کے ذریعے گینگ کا بڑے پیمانے پر کروڑوں روپیوں کی غیر قانونی منتقلی مقصود تھا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ برکانا شاہ پور میں ایک گروپ کی طرف سے غیر قانونی مشینری انسٹال کی گئی ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے سب ڈویژنل پولیس آفیسر الپوری ظاہر شاہ خان کو سپاٹ پر جانے اور مشینری کے نسبت معلومات کرنے کی حوالے سے حکم دیتے ہوئے روانہ کیا اور اسی طرح ایف آئی اے حکام کو بھی بروقت انفارم کیا جاکر ساتھ روانہ کیا گیا موقع پر پہنچتے ہی ٹیم نے مشینری کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے مشینری کو قبضہ پولیس جبکہ ملزمان1۔غلام احمد ولد محمد رمضان سکنہ اوکاڑہ پنجاب 2۔ساجد صدیقی ڈوگر ولد محمد صادق سکنہ لاہور کو گرفتار کرتے ہوئے مزید انٹاروگیشں اور تفتیش کیلئے حوالہ ایف آئی اے ٹیم کئے گئے۔

Comments