چینی صدر کی جانب سے پروفیسر عطا الرحمن کیلیے چین کا اعلیٰ سائنٹیفک ایوارڈ

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف سائنسدان اور تعلیم دان پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن کو ان کے علمِ کیمیا کے شعبے میں گراں قدر قومی خدمات کے اعتراف میں چینی صدر ژی جن پنگ نے چین کا سب سے ’اعلیٰ سائنٹیفک ایوارڈ‘ گریٹ پیوپلز ہال بیجنگ میں دیا۔  بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق پروفیسر عطا الرحمن پہلے مسلم سائنسدان ہیں جن کو ’’چائنا انٹرنیشنل سائینس اینڈ ٹیکنالوجی کوآپریشن ایوارڈ‘‘  برائے سال2020ء اْن کے علمِ کیمیا کے شعبے میں گراں قدر قومی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔  شیخ الجامعہ کراچی  پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اورآئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے پروفیسر عطا الرحمن کو مبارکباد دیتے ہوئے اس ایوارڈ کو نہ صرف جامعہ کراچی بلکہ پوری قوم کے لیے اعزاز قراردیا ہے۔

Comments