سوات، سکول ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سی این جی سلنڈررکھنے پر پابندی عائد

سوات: ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے سکول وینز میں سی این جی سلنڈروں ،سکول گاڑیوں پر بیگز آویزاں کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق سکولز گاڑیوں میں سلنڈر استعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ سکول ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں میں سی این جی سلنڈرز نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو سخت ہدایا ت جاری کر دی ہے۔ 

Comments