ڈویژن بھر میں کارروائیاں، دوہزار کلو بارود برآمد، ملزمان گرفتار

سوات:ملاکنڈ ڈویژن میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کردیا، ڈویژن بھر کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ، منشیات بر آمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان نے اس حوالے سے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کو منشیات سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح میں شامل ہے، پولیس فورس منشیات کے خاتمے میں کردار ادا کررہی ہے عوام کو بھی اس سلسلے میں پولیس فورس کے ساتھ تعاؤن کرناہوگی تاکہ یہاں کے بچوں کو ایک پاک معاشرہ میسر ہوں۔
ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان کی خصوصی ہدایت ڈویژن بھر میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 59مفروران، 825مشتبہ گان،9 کلاشنکوٹ، 6 رائفل،138 پستول، 34شارٹ گن،1822کارتوس، 4 خنجر،51سلیپر،15 سیفٹی فیوز،1811Kg بارود، 54.826 Kgکلوگرام چرس، 3.796 kgکلوگرام ہیروئن جبکہ 92لیٹرشراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Comments