تیل کی قیمتوں میں جاری اضافہ ہمارے مفاد میں ہے: ایرانی وزیر تیل

ایران کے تیل کے وزیر بیژن زنگنہ کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور یہ ایران کے مفاد میں ہے۔ عراق
میں امریکی اور اتحادی افواج کے زیر استعمال دو فضائی اڈوں پر ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائل کے حملوں کے فوری بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4.5 % سے زیادہ کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جب تک تیل کی پیداواری تنصیبات حملوں سے متاثر نہیں ہوتیں اس وقت تک منڈی میں تناؤ ایک جانب رہ سکتا ہے۔ ایسا نظر آ رہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی وزیر خارجہ کی ٹویٹس فی الوقت کچھ عرصے کے سکون کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔ ادھر عراق میں امریکی افواج پر ایرانی میزائل حملے کے بعد بدھ کے روز سرمایہ کاروں نے یورپی اسٹاک مارکیٹ میں اُن کمپنیوں کے حصص کو فروخت کرنا شروع کر دیا جو مشرق وسطی میں عسکری جارحیت کی روشنی میں خطرات کا سامنا کر سکتی ہیں۔

Comments