بیجنگ(ویب ڈیسک) چین میں کوروناوائرس سےمزید44افرادہلاک ہوگئے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 2858ہوگئی۔ چینی میڈیا کے مطابق قومی صحت کمیشن کے مطابق چین میں کوروناسےمزید327افرادمتاثر ہوگئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد78ہزار824 ہوگئی ہے۔ چینی حکام کا دعویٰ ہے کہ وائرس کی شدت کم ہونےلگی ہے اور 36ہزار117 مریضوں کو صحت یابی کے بعد اسپتال سےفارغ کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب جنوبی کوریا،ایران اوراٹلی بھی اس جان لیوا بیماری سے کافی متاثر ہیں۔ جنوبی کوریامیں مزید761افراد کورونا کا شکار ہوگئے اور مجموعی تعداد2022ہوگئی ہے۔ ایران میں1000افراد اس خطرناک بیماری میں مبتلا ہوگئے جن میں سب سےزیادہ مذہبی مقدس شہر قم میں ہیں۔ ایران کےکئی اعلیٰ حکام بھی کوروناوائرس سےمتاثر ہیں جن میں نائب وزیرخواتین وخاندانی امورمعصومہ بھی شامل ہیں۔ ایران میں خوف و ہراس کی فضا ہے جس کے باعث کےبڑےشہروں میں جمعہ کےاجتماعات منسوخ کردیے گئے ہیں۔ ادھر جاپان میں کروناوائرس سے 4 افراد ہلاک، 919 متاثر، اٹلی میں 17 افراد ہلاک، 653 متاثر، فرانس میں 38 افراد، جرمنی میں 27، اسپین میں15، امریکی ریاست کیلیفورنیامیں 33افرادمتاثر ہیں۔ امریکی حکام نے بحرالکاہل کاسفرکرنےوالےامریکی جہازوں کو14روزتک سمندرمیں قرنطینہ میں رہنےکاحکم دیا ہے تاکہ اس عرصے میں اگر ان میں کوئی کورونا وائرس کا مریض ہے تو سامنے آجائے۔ علاوہ ازیں کورونا وائرس کے بڑھتےخدشات سے عالمی اسٹاک مارکیٹس شدید مندی کا شکار ہوگئیں اور تین بڑی اسٹاک مارکیٹیں10فیصدگراوٹ کےساتھ بند ہوئیں۔ ٹرمپ انتظامیہ کی اسٹاک مارکیٹ کوسنبھالادینےکی کوشش بھی ناکام رہی اور ڈاؤجونزانڈسٹریل ایک دن میں1200پوائنٹ گرگئی۔ ڈاؤجونزمیں4.42فیصد،نیسڈیک4.60 اور ایس اینڈپی میں 4.40فیصد کمی ہوگئی۔ ماہرین نے امریکی معیشت کو اتنا بڑا نقصان ایک خون آلوددن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں مندی سےاہم اشاریوں کامنافع ختم ہوسکتاہے۔
Comments
Post a Comment