A India passenger carrying a foreign currency concealed in peanuts

کھانے کی اشیاء کے ذریعے غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
بھارتی سیکیورٹی فورسز نے مونگ پھلی اور کھانے کی دیگر اشیاء کے ذریعے غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی ائیر پورٹ پر ایک شخص کو 45 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی مونگ پھلی، بسکٹ کے ڈبوں اور گوشت میں چھپا کر لے جانے کے جرم پر بھارتی سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق نئی دہلی کے گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے دبئی جانے والے 25 سالہ شخص کی مشکوک حرکتوں کی بناء پر تلاشی لی گئی۔ سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جب مسافر کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اُس میں پکے ہوئے گوشت، مونگ پھلی، بسکٹ کے ڈبوں اور دوسری کھانے کی چیزوں میں سے غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔ اس پورے واقع کی ویڈیو سی آئی ایس ایف نے سوشل پر بھی پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم کے سامان میں موجود سیل پیک بسکٹ کے ڈبوں، مونگ پھلی اور تیل میں پکے ہوئے گوشت میں سعودی، قطری، عمانی ریال کے ساتھ ساتھ کویتی دینار اور یورو موجود تھے۔ سی آئی ایس ایف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ برآمد ہونے والی کرنسی کی مالیت 45 لاکھ ہے جسے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Comments