اسلام آباد(ویب ڈیسک)خلیفہ اوّل سیدنا حضرت ابوبکر صدیؓق کا یوم وفات انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے،اس سلسلے میں ملک کے تمام بڑے شہروں میں جلسے، سیمینار اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ پیغمبر اسلام ﷺ کے پہلے خلیفہ راشد اور عشرہ مبشرہ میں شامل حضرت ابوبکر صدیؓق انبیاء اور رسولوں کے بعد انسانوں میں سب سے افضل قرار پائے۔ ہجرت مدینہ کے وقت نبی کریمﷺ کے رفیق سفر بھی تھے، ابوبکؓر کے ساتھ صدیق کا لقب بھی لگایاجاتا ہے جسے ابو بکر صدیؓق کی تصدیق و تائید پر نبی کریم ﷺ نے عطا فرمایا۔ آ پؓ مردوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کرنے والے کہلائے، غزوہ بدر اور دیگر تمام غزوات میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ رہے، نبی کریم ﷺ نے دنیا سے رخصت کے وقت آپؓ کو مسجد نبویﷺ میں نماز کی امات کا حکم دیا، آپؓ نے اسلام اور اس کے بعض فرائض سے انکار کرنے والے عرب قبائل سے جنگ کی، عراق و شام کو فتح کرنے کے لیے لشکر روانہ کیا۔ آپ رضی اللہ تعالی عنہ کے عہد خلافت میں عراق کا بیشتر حصہ اور شام کا بڑا علاقہ فتح ہوچکا تھا۔ آپؓ 22 جمادی الثانی سنہ 13 ہجری کو 63 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوئے۔
Comments
Post a Comment