وزیر اعظم کی امیرِ قطر سے ملاقات، دو طرفہ تعاون اور خطے کی صورتحال پر گفتگو

دوحہ(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے  دوحہ میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی اور  دو طرفہ تعاون کے فروغ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دوحہ پہنچنے پر وزیر اعظم عمران خان کا قطر کے وزیر توانائی نے استقبال کیا۔ وزیراعظم عمران خان دیوان امیری ( قطری امیر کا دفتر) پہنچے جہاں انہوں نے  امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کاعہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کاقطر کایہ دوسرا دورہ ہے۔ اپنے ایک روزہ دورے کے دوران عمران خان قطر کے سرمایہ کاروں اورتاجروں سے بھی ملاقات کریں گے۔

Comments