افغانستان: حملے میں کم از کم 24 افغان اہلکار ہلاک

جنوبی افغانستان کے ایک فوجی اڈے پر داخلی حملے کے نتیجے میں کم از کم چوبیس سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق زابل صوبے میں رونما ہوئے اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں چودہ فوجی جبکہ دس پولیس اہلکار شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ چند فوجیوں نے آج علی الصبح اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کر دی۔ اس دوران چار فوجیوں کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

Comments