سوات: لاک ڈاؤن میں توسیع، 29 مارچ تک کاروباری مراکز بند رہیں گے

سوات: سوات میں لاک ڈاؤن کو توسیع دے دی گئی، 29 مارچ تک تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں 29 مارچ تک مکمل لاک ڈاؤن رہے گا اور کاروباری مراکز بند رہیں گے۔ میڈیکل سٹورز اور اشیائے خوردنوش کی دکانیں کھلی رہیں گی اس کے علاوہ تمام بازار بند رہیں گے۔ ضلعی انتظامیہ نے لوگوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت بھی کی ہے ۔

Comments