جمعہ کا خطبہ مختصر کرنے کی ہدایت

اس کے علاوہ پاکستان علماء کونسل نے جمعے کے خطبے سے اردو بیان ختم کرنے اور مختصر عربی خطبہ پڑھنے کا فتویٰ بھی جاری کیا ہے جب کہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے بھی امام مساجد سے فرض نمازیں مختصر کرنے کی درخواست کی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 8 ہزار کے قریب اموات ہو چکی ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 98 ہزار ہو گئی ہے۔ اب تک سب سے زیادہ ہلاکتیں چین میں ہو چکی ہیں جہاں 3 ہزار 237 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ اٹلی میں بھی ڈھائی ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Comments