کورونا:پشاور میں عدالتیں بند کرنے کے احکامات جاری

پشاور(ویب ڈیسک)پاکستان میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے بچانے کے لیے پشاور ہائیکورٹ نے 28 مارچ تک عدالتیں بند کرنے کے احکامات جاری کردیے ۔ پشاورہائیکورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صرف 2 سنگل بنچ انتہائی فوری کیسز سنیں گے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ہر ضلع میں ایک ایک جج سول اور سیشن کورٹ کام کریں گی۔ خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 7 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ ملک بھر میں کیسز کی تعداد 908 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد ملک بھر میں فوج تعینات ہے اور چاروں صوبے لاک ڈاؤن کا اعلان کرچکے ہیں۔

Comments