ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے کرونا وائرس کے سدباب کیلئے احتیاطی تدابیر کے تحت ضلع بھر کے تمام پرائیویٹ میڈیکل سنٹرز اور کلینکس تاحکم ثانی بند کردیئے گئے

ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے کرونا وائرس کے سدباب کیلئے احتیاطی تدابیر کے تحت ضلع بھر کے تمام پرائیویٹ میڈیکل سنٹرز اور کلینکس تاحکم ثانی بند کردیئے گئے ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کے زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیدو ٹیچنگ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر اسرار الحق، ایم ایس ڈاکٹر نعیم، سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم، سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم، پی ڈی اے کے صدر ڈاکٹر عبدالواسع، ڈویژنل صدر ڈاکٹر نعیم اللہ، ڈاکٹر گلشن حسین، ڈاکٹر عزیز احمد، اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی عامر علی شاہ، ہائی کورٹ بار صدر افتخار احمد اور سوات بار صدر حضرت معاذ ایڈوکیٹ نے شرکت کی، اجلاس میں کورونا وائرس کے سدباب کیلئے اہم فیصلے کئے گئے،اجلاس میں یہ ٖفیصلہ بھی کیا گیا کہ تمام پرائیویٹ میڈیل سنٹرز اور کلینکس فوری طور پر بند رہیگی، تاہم مریضوں کی چیک اپ کے لئے میڈیکل سنٹرز آن لائن میڈیکل ڈیسک قائم کرینگے اسی طرح صبح 10 بجے سے 1 بجے تک ڈاکٹروں کی ٹیم خیبرپختونخوا ریڈیو ایف ایم 98 سوات (ٹیلیفون نمبر 09469240160) سے براہ راست عوام کی ہر قسم طبی مشوروں کے لئے موجود ہونگے اس کے علاوہ سرکاری ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی ڈاکٹرز آن کال رہیں گے عوام سے بھی اپیل ہے کہ سخت ایمرجنسی کے علاوہ ہسپتال نہ آئیں اور ایمرجنسی کی صورت میں مریض کے ساتھ زیادہ لوگ جمع نہ ہو،تاکہ رش کی وجہ سے کرونا وائرس کی پھیلاؤ کا خدشہ نہ ہو۔

Comments