یورپی مرکزی بینک کی جانب سے ایک ہنگامی پروگرام کا اعلان

یورپی یونین نے یورپی مرکزی بینک کی جانب سے بڑے پیمانے پر بانڈز کی خریداری کے منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔ یورپی کونسل کے صدر شارل میشل نے کہا یہ اس وبا سے پیدا ہونے والے چیلنجز کا بہترین و مضبوط معاشی جواب ہے۔ ان کے بقول کووڈ 19 کو روکنے اور معاشیات کو مزید نقصان سے بچانے کی خاطرکوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جا ئے گی۔ یورپی مرکزی بینک نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب اقتصادیات پر پڑنے والے منفی اثرات کوکم کرنے کے لیے جمعرات کی رات 750 بلین یورو کے ایک ہنگامی پروگرام کا اعلان کیا تھا۔

Comments