ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی طرف سے ضلع بھر میں کوروناوائرس کی وباء کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر احکامات جاری،
صوبائی حکومت کی ہدایت کی روشنی میں کورونا وائرس کی #وباء کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر #سوات ثاقب رضا اسلم نے ضلع بھر میں مندرجہ ذیل احکامات جاری کئے ہیں ڈپٹی کمشنر آفس اور اسسٹنٹ کمشنر ز کے دفتروں کے علاؤہ تمام سرکاری دفاتر میں عوام کی داخلے پر پابندی ہوگی، گھروں کے اندر تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہوگی اسی طرح ضلع بھر کے تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹ اور ٹورسٹ سپاٹس بھی بند رہیں گے جبکہ ادویات اور ضروری اشیاء کی تمام دکانیں 24 گھنٹے اور باقی صبح 10 بجے سے رات 7بجے تک کھلی رہیں گی سرکاری اہم اجلاسوں میں پانچ سرکاری افسران و اہلکاران سے زائد کی شرکت پر بھی پابندی عائد ہوگی اس کے علاؤہ ضلع بھر کے تمام #ہیئرڈریسرز اور #بیوٹی_پالرز بندرہینگے جبکہ #بینکوں میں اے ٹی ایم مشینوں کے ساتھ سینی ٹائیزرکے استعمال کو لازمی قرار دے دیا گیاہے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ثاقب رضا اسلم نے ضلع بھر کے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے جبکہ عوام کی صحت کی حفاظت کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں جس میں کوئی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہاکہ ضلع بھر میں حفاظتی انتظامات کی نگرانی وہ خود کررہے ہیں لہٰذا عوام حکومت کی واضح کردہ حفاظتی تدابیر پر عمل یقینی بنائیں۔
Comments
Post a Comment